امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ،یورپ و ایشیا میں کمی

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ یورپ و ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باوجود امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے جس کے توقع سے کم ہونے کے باوجود قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے لیے مضبوط بنیاد ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1313.90 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 2 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1314.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1308.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1309.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1309.93 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 1310.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :