اوبر کمپنی کے ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے نکال دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

واشنگٹن۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا کے شہر شکاگو میں "اوبر" کمپنی کے لیے کام کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اسرائیلی سفارت کار کو عبرانی زبان میں بات کرنے پر اپنی گاڑی سے اتار دیا۔

(جاری ہے)

امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز "ایٹے مِلنر" کے مطابق وہ اوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوا اس دوران مِلنر نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں "تمہارا کیا حال ہی" کہا تو گاڑی کا ڈرائیور چِلّا کر بولا کہ ابھی گاڑی سے نکل جاؤ۔مِلنر کے مطابق ڈرائیور نے اسے آگاہ کیا کہ اس نے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا۔

متعلقہ عنوان :