امریکی فوج شام سے کبھی نہیں جائے گی، سربراہ فرانسیسی فوج

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

پیرس۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے پہلے شام سے انخلا کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ شام سے اپنی فوج کی واپسی کے اعلانات کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ داعش کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے، مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دیے بغیر امریکی شام کو چھوڑیں گے۔

امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد اس وقت عراق اور شام میں انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف نبرد آزما ہے۔ فرانس بھی اس عالمی اتحاد کا حصہ ہے۔دوسری جانب فرانسیسی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کی سپیشل ٹاسک فورس کو شام میں تعینات رکھنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے تاہم انھوں نے اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔