اسرائیلی وزیراعظم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، آذر بائیجان

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

باکو۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) جمہوریہ آذربائیجان کے دفترخارجہ کے ترجمان حکمت حاجیوف نیایک بیان میں بعض علاقائی ممالک کے میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی ان رپورٹوں کو سختی سے مسترد کیا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ غاصب صہیونی حکومت نے جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف دستاویزات تک رسائی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں متعلقہ اداروں نے اس رپورٹ کا سنجیدگی سے جائز لیا جس کے بعد ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف جوہری دستاویزات کی فراہمی میں آذربائیجان کی سرزمین کے استعمال کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :