موقع ملا توفلم ’’مائی نیم از خان‘‘ میں سمندری طوفان کے منظر کو مزید بہتر بنانا چاہوں گا، کرن جوہر

ہفتہ مئی 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ میں سمندری طوفان کے منظر کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند تکنیکی تبدیلیاں کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ ہر بار جب بھی وہ اپنی فلمیں دیکھتے ہیں تو انہیں لگتا ہے اس میں بہتری کی گنجائش ہے اور اگر انہیں موقع ملا تو فلم ’’مائی نیم از خان ‘‘ میں 15منٹ کے سمندری طوفان کے منظر کو مزید بہتر بنانا چاہیں گے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ منظر صحیح طرح سے عکسبند نہیں کیا گیا اور اس میں میری غلطی تھی۔

انہوں نے کہا فلم میں جس طرح شاہ رخ خان نے متاثر کن انداز میں پیغام دیا ہے اور اپنا کردار ادا کیا ہے وہ باعث فخر ہے۔ فلم میں اداکار شاہ رخ خان،، کاجول، جمی شیر گل، پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی و اداکارہ چونیا جہاں نے مرکزی کردار ادا کیا۔