ہالی وڈ کے برعکس بالی وڈ انڈسٹری ٹی وی اداکاروں کی قدر نہیں کرتی،انیتا حسن اندانی

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ ہالی وڈ کے برعکس بالی وڈ انڈسٹری ٹی وی اداکاروں کی قدر نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ٹی وی اداکار زیادہ باصلاحیت ہوتے ہیں کیونکہ انہیں ٹیلی ویژن پر جس طرح دبائو اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ قابل قدر ہے اور اگر آپ نے ٹی وی پر کام کر لیا تو آپ کے لئے فلم میں کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہالی وڈ جس طرح ٹی وی اداکاروں کی قدر کرتی ہے اس طرح بالی وڈ نہیں کرتی اور میری خواہش ہے کہ بالی وڈ بھی ٹی وی اداکاروں کی قدر کرے اور ان کے ٹیلنٹ سے مستفید ہو۔ اداکارہ انیتا حسن اندانی معروف ٹی وی سیریل ’’ناگن ‘‘ کے تیسرے سیزن میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :