دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بننے پرشکریہ کے جواب میںیوآر ویلکم کا ٹویٹ

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ کے 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار بننے پر لوگوں کے ووٹ دینے پر ان کے شکریہ کے جواب میں شرارت آمیز یوآر ویلکم کا ٹویٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کو 2017ء کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکار کے اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا جس پر انہوں نے ٹویٹر پر لوگوں کے ان کو ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا جس پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ٹویٹر پر ان شکریہ کے جواب میں مسکراتے ہوئے جیت کا کریڈت لیتے ہوئے ’’یوور ویلکم ‘‘ کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :