مدینہ منورہ میں زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مئی 2018 13:48

مدینہ منورہ میں زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء)  سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق آگ پاکستانی عمرہ زائرین کی مرکزالیاس میں موجود رہائش گاہ میں لگی ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزالیاس میں 200 سےزائد پاکستانی عمرہ زائرین رہائش پذیرہیں۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی سعودی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ہلال احمر کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں اور انہوں نے امدای کاروائیاں شروع کر دیں ہیں ۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تمام زائرین کو رہائش گاہ سے باہر نکال لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :