مقبوضہ کشمیر، دیالگام اسلام آباد میں نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال

ہفتہ 5 مئی 2018 13:50

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے دیالگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں کے دوران کئی نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے علاقے میں رات کے دوران کئی گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔

متعلقہ عنوان :