جرمن فوج قومی دفاع اور نیٹو کو فوقیت دے گی،وزیر دفاع

ہفتہ 5 مئی 2018 14:10

برلن۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اٴْرزٴْولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ مستقبل میں جرمن فوج کا اولین مقصد قومی دفاع کے ساتھ ساتھ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو فوقیت دینا ہے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے یہ اہم اطلاع جرمنی کی دفاعی پالیسی ترجیحات سے متعلق ایک خصوصی دستاویز سے حاصل کی ۔ اس حوالے سے جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی جرمن دفاعی پالیسی مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے۔ جرمن وزیر دفاع یہ پالیسی رواں برس جون میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :