امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ہفتہ 5 مئی 2018 14:10

واشنگٹن۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پومپیو نے ملکی دفتر خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کی مظہر خارجہ پالیسی کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی۔ پوپمیو کے مطابق ایسے حالات میں خطرات کا ہمت اور حوصلے سے سامنا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی سفارت کاروں سے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ موجودہ امریکی صدر طاقتور سفارتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔