اسرائیلی وزیراعظم کا ایران کے ایٹمی پروگرام بارے بیان غیر معتبر ہے، روس

ہفتہ مئی 14:10

ماسکو۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) روس کے سرکاری خبر رساں ادارے روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے اظہار خیال کرنے کا اختیار بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے پاس ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بیان غیر معتبر اور غیر مؤثق ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے نزدیک ایران کے ایٹمی پروگرام بارے بین الاقوامی معتبر اداروں کی تائید شدہ رپورٹ ہی معتبر ہے اور روس کے نزدیک بے بنیاد اور غیر مؤثق بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ماسکو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اسی وقت تک پابند رہے گا جب تک تمام فریق اس پر عمل پیرا رہیں گے۔