امیتابھ بچن کی مسلسل ٹویٹر پر فالورز کی تعداد پر نظر، ٹویٹر انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر شکایت پر مبنی پیغام جاری

ہفتہ مئی 14:20

ممبئی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے خلاف ایک بار پھر شکایت پر مبنی پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر انتظامیہ کے نام ایک بار پھر شکایت پر مبنی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارے یار ٹویٹر جی، اب تو فالورز کی تعداد بڑھا دو، کب سے اتنا کچھ پوسٹ کر رہے ہیں، کچھ اور کرنا ہے تعداد بڑھانے کے لئے تو وہ بھی بتا دو۔ امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میں دکھائی دیںگے۔

متعلقہ عنوان :