یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا

ہفتہ مئی 14:30

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ اور لیور پول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے سیمی فائنل لیگ میں بائرن میونخ کو شکست دی۔ ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ لیور پول نے سیمی فائنل لیگ روما کو شکست سے دوچار کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ 26 مئی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :