آئی پی ایل میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 14:30

دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں (آج) اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کے 37 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں ممبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

کولکتہ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ممبئی انڈینز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ لیگ کا 38 واں میچ کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈور میں کھیلا جائے گا۔ کنگز الیون پنجاب 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان رائلز 6 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :