متحدہ عرب امارات میں اسکائپ پر لگی پابندی جلد ختم ہو جائے گی

مائیکروسافٹ کا متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے اسکائپ پابندی کوہٹانے کے لئے بات چیت کے جاری ہونےکی تصدیق کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 5 مئی 2018 14:37

متحدہ عرب امارات میں اسکائپ پر لگی پابندی جلد ختم ہو جائے گی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) مائیکروسافٹ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی سے اسکائپ پر لگی پابندی کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی کے ترجمان نے مقامی میڈیا گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسکائپ پر لگی پابندی کا ہٹانے کے لیے مقامی اداروں کے ساتھ قریب سے بات چیت کر رہے ہیں اور اسکایپ پر لگی پابندی سے منسلک لوگوں کو مقامی لوگوں کی ضروریات کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام مواقع کے بارے میں پرجوش ہیں جوکہ اسکائپ دنیا بھر میں مواصلات کو فروغ دینے کے لیے اپنے صارفین کو پیش کرتا ہے۔ گلف نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی نے رواں سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ تک متحدہ عرب امارات میں اسکائپ کے استعمال پر لگی پابندی کو ہٹانے میں کامیاب ہو پائیں گیں اور ابوظہبی اور دبئی میں اسکائپ کو متحدہ عرب امارات کی حقیقی دنیا کا حصہ بنانے کے لیے دو سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سے صارفین اسکائپ سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکائپ اس وقت مائیکروسافٹ 365 کا حصہ ہے اور متحدہ عرب امارات میں صرف کاروباری حضرات اسکے صرف چیٹ فیچر سے مستفید ہو سکتے ہیں ، جس میں صرف ایک دوسرے کو لکھ کر پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ ریسرچ اور مشاورتی فرم کے کننٹار TNS کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خلیج نیوز کو بتایا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اسکائپ کے اس فیچر سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ویڈیو اور صوتی کال سروسز کومتحدہ عرب امارات میں بلاک کر دیا ہے جس میں Google Due ,Apple’s FaceTime اور وٹس ایپ ویڈیو اور وائس کالنگ فیچربھی شامل ہیں۔