Live Updates

بارہ مئی کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے ؟

نبیل گبول نے لائیو شو میں بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 مئی 2018 14:39

بارہ مئی کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے ؟
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کو ہم بلدیہ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا ہے لیکن اب پیپلز پارٹی بھی جلسہ کرے گی۔ اس جلسے میں وہ غوری مزدور جو زندہ جلائے گئے تھے ،بان معصوم مزدوروں کے لواحقین کو اسٹیج پر بٹھائیں گے ۔

نبیل گبول نے کہا کہ اس کے بعد ہم مزید 5 جلسے کریں گے۔ ہر ضلع میں پیپلز پارٹی کے جلسوں کا نعقاد کیا جائے گا۔ اور ہر جلسے سے بلاول بھٹو زرداری ہی خطاب کریں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج کل بہت سی باتیں ہو رہی ہیں، خلائی مخلوق سمیت بڑی بڑی باتیں ہو رہی ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ وہ خلائی مخلوق کراچی کی طرف بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

وہاں بھی ضرورت ہے خلائی مخلوق کی۔

خیال رہے کہ آئندہ انتخابات کے لیے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت سیاسی جماعتیں ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ اس مرتبہ پی ٹی آئی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ ہم کراچی پر بھی پوری توجہ دیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کی کراچی کی قیادت نے پارٹی میں اس شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شامل کرنے پر عمران خان کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ نبیل گبول نے کراچی میں ہونے والے جلسوں سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات