مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں جلسوں کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

، جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 14:40

مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں جلسوں کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں جلسوں کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ، جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے۔نئے شیڈول کے مطابق مسلم لیگ(ن)سات مئی کو جہلم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ آٹھ مئی کو خوشاب میں پنڈال سجایا جائے گا ۔حکمران جماعت نو مئی کو خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

دس مئی کو چکوال میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ملتان میں گیارہ مئی کو سیاسی قوت دکھائی جائے گی ۔(ن) لیگ بارہ مئی کو بونیر میں جلسے کاانعقاد کرے گی ۔تیرہ مئی کو گوجر خان جبکہ چودہ مئی کو چترال میں جلسہ عام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی رہنمائوں کو ہدیات کی ہے کہ رمضان المبارک میں جو جلسے شیڈول کئے جائیں گے ان میں روزہ داروں کی افطاری کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے ۔ جلسوںمیں آنے والے روزہ داروں میںکھانے پینے کی اشیاء باکس میں بند کر کے تقسیم کی جائیں۔