سعودی حکومت نے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کردی

ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء پاکستان میں بھی جلد نئی فیسوں کا نفاذ کیا جائے ،ْ حافظ شفیق کاشف کا مطالبہ

ہفتہ مئی 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے سابق چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کی طرف سے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی نئی فیسوںکا نفاذ کیا جائے۔ حافظ شفیق کاشف نے بتایا کہ وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیئے 2000ریال، چھ ماہ کے لیئے 3000 ریال ، ایک سال کے لیئے 5000 ریال اور دو سال کے لیئے 8000 ریال تھی اس میں کمی کرکے تین ماہ کے لیئے 305ریال، چھ ماہ کے لیئے 606 ریال،، ایک سال کے لیئی 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کردی گئی ہے۔

اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ہے۔ حافظ شفیق کاشف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے نام ایک خط میں درخواست کی ہے کہ پاکستانی زائرین اور کاروباری حضرات کے لیئے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں جلد نئی فیسوں کا اطلاق کیا جائے۔

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے لیئے بے تحاشہ فیسوں میں کمی ناگزیر تھی۔ لہٰذا پاکستان کے ویزا کے لیئے بھی ویزا فیسوں کا تناسب یہی تھا اس لیئے پاکستانی حکام کو بھی وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کرنا ہوگی۔