ایبٹ آباد کے ممتاز قانون دان محمد شفیق اعوان ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں اردو رٹ پٹیشن کا آغاز کر دیا

ہفتہ مئی 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ایبٹ آباد کے ممتاز قانون دان محمد شفیق اعوان ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں اردو میں رٹ پٹیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح محمد شفیق اعوان ایڈوکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں دو عدد رٹ پٹیشن اور چار عدد کریمنل اپیل دائر کی ہیں، اس اقدام سے سائلین کی ایک بڑی تعداد کو عدالتی کارروائی کے دوران آگاہی حاصل ہو گی اور کیسوں کی نوعیت سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے۔