نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کا پابند بنایا جائے، کوآرڈینیٹر تحریک صوبہ ہزارہ شفقت جدون

ہفتہ 5 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) نجی کلینکس میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک صوبہ ہزارہ ضلع ایبٹ آباد کے کوآرڈینیٹر شفقت خان جدون نے اس حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نجی کلینکس پر مریضوں کی چمڑی ادھیڑنے والے ڈاکٹروں کا قبلہ درست کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو زیادہ سے زیادہ 300 روپے فیس وصولی کا پابند بنایا جائے۔ اس موقع پر تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار محمد تنویر، سجاد قریشی، سردار محمد جاوید اور ابراش خان جدون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :