آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایوب میڈیکل کالج یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنی عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 14:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایوب میڈیکل کالج یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنی عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری ایوب میڈیکل کالج میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وقار خان نے کلرکس ایسوسی ایشن میڈیکل کالج یونٹ کے صدر، سردار شہزاد خان جنرل سیکرٹری، فیضان احمد فنانس سیکرٹری، حافظ محمد کمال، سینئر نائب صدر، سید بیدار شاہ نائب صدر، ناصر محمود آفس سیکرٹری، سجاد جائنٹ سیکرٹری اور امجد علی نے پریس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ایپکا کے صدر بنارس خان نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :