مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، سردار شاہجہان یوسف

ہفتہ 5 مئی 2018 14:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سابق وزیرمملکت سردار شاہجہاں یوسف نے کہا ہے کہ کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، این اے 13 میں بجلی کی فراہمی 95 فیصد تک ہو چکی ہے، لنک سڑکوں کی تعمیر، کچی سڑکوں کی پختگی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل نے سڑکوں کی بحالی اور حفاظتی دیواروں کیلئے ضلع کونسل کے فنڈز سے دو کروڑ روپے کا فنڈز رکھا اور سڑکوں کی بحالی یقینی بنائی، بڑی بانڈی حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے 37 لاکھ روپے کا فنڈز رکھا ہے۔

سردار شاہجہان یوسف نے کہا کہ جن علاقوں میں مسائل زیادہ تھے وہاں پر سب سے پہلے کام کروائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی، بجلی کے بعد اب سڑکوں کا مرحلہ ہے جن علاقوں میں سڑکیں نہیں وہاں پر سب سے پہلے کچی سڑکیں بنائیں گے اور جہاں کچی سڑکیں ہیں ان کو پکی کریں گے، بنیادی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :