یورپی یونین کا 15ہزارنوجوانوں کو یورپ گھومنے کیلئے مفت ریل ٹکٹ اعلان

منصوبے کا مقصد یورپ میں ثقافتی تبادلے کا فروغ اور عوامیت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے،یورپی حکام

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) یورپی یونین کی جانب سے موسم گرما میں 15 ہزار یورپی نوجوانوں کو یورپ بھر میں ریل سے سفر کے لیے مفت ٹکٹ دیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے حال ہی میں ڈیسکور ای یو نام سے ایک منصوبہ اس امید کے ساتھ شروع کیا ہے کہ اس کے باعث یورپی ممالک کے درمیان سفر کو سہل بنا کر یورپی نوجوانوں میں ان کے یورپی تشخص کو گہرا کیا جائے۔

(جاری ہے)

یورپ بھر میں ٹرین کے ذریعے مفت سفر کرنے کی اس اسکیم میں ایسے نوجوان یورپی شہری حصہ لے سکتے ہیں، جن کی عمر اس برس اٹھارہ سال ہو جائے گی۔ رواں برس اس منصوبے کے لیے 30ہزار یورپی نوجوان اہل ہوں گے۔ ان میں سے 15ہزار نوجوانوں کو موسم گرما میں 30دن تک چار مختلف یورپی ممالک میں سفر کرنے کے لیے مفت ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد یورپ میں ثقافتی تبادلے کا فروغ اور عوامیت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :