مسلم ماڈل کو حجاب کی وجہ سے بیوٹی مہم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا

انتظامیہ کو میری شخصیت یا ماڈلنگ سے کچھ لینا دینا نہیں،حجاب پہنتی ہوں اس لیے ردکردیا،ماریاادریسی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء)مسلم ماڈل ماریا ادریسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حجاب پہننے کے باعث بیوٹی (اشتہاری) مہم میں شامل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ماریا ادریسی کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب پہننے کی وجہ سے بیوٹی مہم میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماریا نے کہا کہ وہ یہ سن کر صدمے کا شکار ہوگئیں کہ انتظامیہ نے انہیں بورڈ میں اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ وہ حجاب پہننے اور مسلمان ہونے کے باعث کم خواتین کو اپنی جانب مائل کر پائیں گی۔ ماریا نے انکشاف کیا کہ انہیں میری شخصیت سے اور میری ماڈلنگ کی قابلیت سے کچھ لینا دینا نہیں، ان کا ماننا ہے کہ میں حجاب پہنتی ہوں اس لیے لوگ ان کے پراڈکٹ نہیں خریدیں گے۔