امریکہ کا خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار

طالبان اورداعش عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے حملے کررہے ہیں، مرکزی ترجمان پینٹاگون ڈانا ڈبلیووائٹ

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) امریکہ نے خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اورداعش عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے حملے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی مرکزی ترجمان ڈانا ڈبلیووائٹ نے واشنگٹن میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے۔افغان حکام کی طرف سے پاکستان پرافغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ طالبان اورداعش عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے حملے کررہے ہیں۔