Live Updates

انتخابی ماحول بنانے کیلئے تحریک انصاف کا 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

ہفتہ 5 مئی 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) مینار پاکستان پر کامیاب ترین جلسے کے بعد تحریک انصاف نی11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں بڑے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ نائن الیون کے بعد قبائلیوں پر کسی نے توجہ نہیں دی اور پارٹی قبائلی عوام کو ان کے حقوق دلانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاٹا سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں اور انتخابات قریب ہیں جس کے پیش نظر پارٹی میں سیاسی پنچھیوں کی آمد اور نظریاتی کارکنوں کے پارٹی میں ٹکٹوں کے حصول کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انتخابی امیدواروں سے درخواست لینے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع کردی، پی ٹی آئی کا الیکشن مینجمنٹ سیل درخواستیں وصول کرے گا۔ جبکہ الیکشن کا ماحول بنانے کیلئے پارٹی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات