فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کا خواہشمند ''چاند'' انتقال کر گیا

''چاند'' نے بارہا فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ مئی 15:09

فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کا خواہشمند ''چاند'' انتقال کر گیا
پسرور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مئی 2018ء) ::پاکستان کی معروف فلمسٹار میرا سے شادی کا خواہشمند پسرور کا رہائشی نوجوان چاند انتقال کرگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمسٹار میرا سے شادی کا خواہشمند چھوٹے قد کا حامل چاند اللہ کو پیارا ہو گیا۔ گذشتہ رات چاند کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ کے علاقہ پسرور کے چاند نے کچھ عرصہ قبل فلمسٹار میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد اسے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

چاند میرا سے شادی کی خواہش کو اپنے دل میں دبائے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ چاند کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا شخص تھا ۔

(جاری ہے)

تمام لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔ خیال رہے کہ 2014 ءمیں پسرور کا ” چاند “ اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” میرا آئی لو یو“ ۔

چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا لیکن اداکارہ میرا کی جانب سے چاند کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چاند کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر آنے پر صارفین نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور چاند کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ میرا کو کئی لوگوں نے پروپوز کیا لیکن میرا نے کسی کا جواب نہیں دیا۔ ماضی میں اداکارہ میرا کے کئی اسکینڈلز سامنے آتے رہے ہیں جن میں سے ایک نکاح پر نکاح کیس تھا۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اداکارہ میرا کے مطابق وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہو جائیں گی۔ فلمسٹار میرا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔
فلمسٹار میرا سے شادی کرنے کا خواہشمند ''چاند'' انتقال کر گیا