ملک میں عام انتخابات رکوانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جب تک مردم شماری کا عمل شفاف نہیں ہوتا، عام انتخابات کو روکا جائے،درخواست گزار

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ملک میں عام انتخابات رکوانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیوں تک انتخابات کو روک دیا جائے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں سماجی کارکن اقبال کاظمی نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں ہونے والی مردم شماری کا عمل شفاف نہیں تھا۔

منصفانہ مردم شماری نہ ہونے کے باعث حکومتی ڈھانچہ ہی غیر منصفانہ ہو جاتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن بھی آبادی کے لحاظ سے صوبوں میں وسائل تقسیم کرتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے جب تک مردم شماری کا عمل شفاف نہیں ہوتا، عام انتخابات کو روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔