گجرانوالہ: لے پالک بیٹے نے 'زمین کی لالچ' میں ماں اور 2 بہنوں کو قتل کردیا

ہفتہ مئی 15:10

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں لے پالک بیٹے نے مبینہ طور پر زمین کی لالچ میں ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔تہرے قتل کا یہ واقعہ کامونکی کے علاقہ گھنیا میں پیش آیا، جہاں رضیہ نامی خاتون کے پالک بیٹے نے اپنی ماں اور دو بہنوں کو گھر میں سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عدیل مقتولہ رضیہ کی نرینہ اولاد نہیں تھی بلکہ شوہر کی وفات کے بعد اس نے عدیل کو گود لیا تھا اور وہ گھنیا میں اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

پولیس کے مطابق عدیل اپنی منہ بولی ماں اور بیٹیوں کی 8 ایکڑ زمین ہتھیانا چاہتا تھا اور اسی لالچ میں اس نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کر دیا۔۔پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کرلیا۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے تمام شواہد اور فنگر پرنٹس بھی لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :