وانا میں 10 سال بعد موبائل فون سروس بحالی کا فیصلہ

موبائل سروس 10سی12 روز کے دوران بحال کی جائے گی ،پولیٹکل انتظامیہ

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں 10 سال بعد موبائل سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا، موبائل فون سروس کو سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

موبائل سروس کی بحالی کافیصلہ موبائل سروس کے ذمہ داروں اور حکومتی اداروں کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 10سی12 روز کے دوران موبائل سروس بحال کی جائے گی۔قبائلی عمائدین کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں لدھا ،کانی گرم ،مکین ،سرویکئی اور دیگرعلاقوں میں بھی موبائل سروس بحال کی جائے۔واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس 10 سال سے بند تھی ۔

متعلقہ عنوان :