شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کر دیا

ہفتہ مئی 15:10

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں سربراہوں کی تاریخی ملاقات میں ہوا تھا۔اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتہ سے سے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلیں۔

اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے۔انھوں نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں کو بتایا کہ 'ہمارے پاس تاریخ اور جگہ آگئی ہے اور ہم جلد اس کا اعلان کریں گے، انہیں اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔اب تک شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

یہ اضافی آدھا گھنٹہ 2015 میں بڑھایا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کوریا کا وقت 'شیطانی جاپانی سامراج نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ملک پر قبضے کے دوران تبدیل کیا تھا تاکہ وہ جاپان سے ہم آہنگ ہو جائے۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ یہیں دونوں ملکوں کے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی تھی۔جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر نے ٹویٹ کی تھی کہ کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :