پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جلسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں جلسوں کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جلسوں سے مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف خطاب کرینگے۔نئے شیڈول کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) سات مئی کو جہلم میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ آٹھ مئی کو خوشاب میں جلسہ منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت نو مئی کو خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، اس کے علاوہ دس مئی کو چکوال میں شیر دھاڑے گا۔

جنوبی پنجاب کے اہم ضلع ملتان میں گیارہ مئی پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ بارہ مئی کو بونیر میں حکمران جماعت سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کرے گی۔تیرہ مئی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجر خان میں جلسہ عام کا انعقاد کرے گی جبکہ چودہ مئی کو چترال میں جلسہ کیا جائے گا۔