چناری،وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی رکنیت مہم بری طرح ناکام

سے زیادہ کارکن جمع نہ کر سکی ،مقامی قیادت بوکھلاٹ کا شکار،صحافیوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

ْچناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کے علاقے چناری میں پی ٹی آئی رکنیت مہم کا شو بری طرح ناکام پی ٹی آئی سو بندہ بھی اکھٹا نہ کر سکی ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نائب صدر اسحاق طاہر کی جانب سے چناری میں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا گیا اس موقعہ پر پی ٹی آئی سو سے زائد بندے اکھٹے نہ کر سکی رکنیت سازی کے موقعہ پر زیادہ تروہی پرانے کارکن تقریب میں موجود رہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلوں کے مرکز چناری میں پی ٹی آئی کے ناکام شو کی خبرچلتے ہی پی ٹی آئی کے کارکن بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور مقامی صحافیوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ضلع بھر کے صحافی سراپا احتجاج سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صحافیوں کے خلاف نا زیبا زبان کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ بصورت دیگر پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز چناری کے مقام پر پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام رکنیت سازی مہم کا افتتاح سابق امیدوار اسمبلی و پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اسحاق طاہر نے کیاتقریب میں تقریبا پچاس سے ساٹھ افراد نے شرکت کی جب مقامی صحافیوں نے پی ٹی آئی کے شو کو ناکام قرار دینے کی خبر سوشل میڈیا پر چلائی تو پی ٹی آئی کے کارکن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مقامی صحافیوں پر برس پڑے اور صحافیوں پر مختلف الزامات لگائے پی ٹی آئی کارکنان کے الزامات پر ضلع بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر نے صحافیوں پر الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری فوری طور پر صحافیوں پر الزامات لگانے کا نوٹس لیں بصورت دیگر ضلع ہٹیاں بالا کے صحافی احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی کی قیادت کی اپنی نا اہلی کے باعث تقریبات میں لوگوں نے آنا ترک کر دیا تو اسکے چند کارکن اس بات کا غصہ مقامی صحافیوں پر نکال رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے کے زور پر اپنی مرضی کی خبریں صحافیوں سے چلوانا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں نے پہلے بھی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گی