کامونکے،جائیداد کے تنازع پر نوجوان کی فائرنگ، چچی اور22 زاد بہنوں کو قتل کر دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) جائیدار کے تنازعہ پرنوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے گھر کی چھت پر سوئی ہوئی چچی اور دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا۔ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے مقتولین کے ساتھ سوئی ہوئی اپنی بیٹی کو اُٹھاکر ایک طرف کردیا۔جبکہ باقی گھروالوں اور اہل دیہی کے پہنچنے پر ملزم نے سارے معاملہ کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دینا چاہا نو احی علاقہ گھنیاں ریلوے پھا ٹک کی پچاس سالہ رضیہ بی بی اور اسکی دو بیٹیاں اٹھارہ سالہ جویرہ اور سولہ سالہ روبینہ گھر کی بالائی منزل پر ہوئی تھی کہ ان کے تایا زاد بھائی عدیل جو کہ رضیہ بی بی کا لے پالک بیٹا بھی تھا۔

نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کردیا جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک گئی اور زخمیوں حالت میں اُسکی دونوں بیٹیوں کو ہسپتال پہنچایا جارہا کہ روبینہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی جبکہ جویرہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے مقتولین کے ساتھ سوئی ہوئی اپنی بیٹی کو اٹھاکر ایک طرف کردیا تھا۔اور ہلاک ہونے والی بچیوں اور اُنکی والدہ کے نام واہنڈو کے علاقہ چک علاؤالدین میں بارہ ایکڑ زرعی زمین ہے۔اور اُنکے والد محمد اقبال نے انتقال کرنے سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں کے رشتے طے کردیئے۔ جبکہ چھوٹی بیٹی روبینہ کا رشتہ محمد اقبال نے گھر کے قریب ہی اپنے دوست کے بیٹے سے طے کیا تھا جس کا ملزم عدیل کو رنج تھا کہ اُنکی وراثتی اراضی خاندان سے باہر نہ چلی جائے۔