تھیٹرپرپرفارم کرنا فلم سے مشکل کام ہے۔جان ریمبو

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) معروف اداکار جان ریمبونے ایک ملاقات میں بتایا کہ میں فلم انڈسٹری سے علیحدہ نہیں ہوا۔جب بھی اچھے موضوع کی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں تو ضرور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کی نسبت اسٹیج پر کام کرنا زرا مشکل ہے۔اور میرے خیال میں یہاں سے فنکار بہت کچھ سیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جان ریمبونے کہا کہ صرف فنکاروں کوہی فلم انڈسٹری کے بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔

بلکہ اس سے وابستہ دوسرے لوگ بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل معاشرتی مسائل کی بجائے مارکٹائی اور بدمعاشوں کے ناموں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں۔جس سے ہماری فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی موجودہ حالت کو سنوارنے کے لئے حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :