نٹرنیشنل ڈیسک *

مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات خارج ازامکان ، بھارت دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ترجمان وزارت خارجہ

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے حوالے اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دونوں ملکوں کی سول سوسائٹی کے درمیان ہوئی ملاقات کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی تبدیلی ہوئی ہے یا رسمی بات چیت کا کوئی پلیٹ فارم تیار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 28 اور 29 اپریل کے درمیان دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان ہوئی ملاقات کوئی نئی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے حکو مت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح شفاف اور بامعنی ہے ہم نے بار بار کہا ہے کہ دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور مذاکرات کے لئے سازگار ماحول کا ہونا پہلی شرط ہے ۔ ۔