غزہ پٹی پر اسرائیلی فورسز کی درندگی بدستورجاری،ایک ہزار سے زائد افراد شدید زخمی

صہیونی فورسز نے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی،میڈیا

ہفتہ مئی 15:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) غزہ پر اسرائیلی قبضے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فائرنگ کردی ہے،جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ،،آنسو گیس اور شیلنگ کی،،غزہ کے 6مقامات پر اسرائیلی فوج کی بربریت سے ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔82افراد گولیاں لگنے سے زخمی جبکہ 800کے قریب گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی سے 49نہتے فلسطینی شہید اور 1700زخمی ہوئے تھے۔