بحران شام کے حل کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی،وزیر خارجہ

ہفتہ مئی 15:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ امریکہ شام کے حصے بخرے کرنے کی غرض سے دہشتگردوں کو تربیت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوچی شہر میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی سے ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام کے شہر التنف اور الرکبان میں دہشتگردوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے،عالمی قرار دادوں کے تحت ہر جگہ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بحران شام کے سیاسی حل کی کوششوں کیساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ بھی جاری رہے گی،،امریکہ شام میں انسانی امداد کی ترسیل میں بھی مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس ملک کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :