ہوائی؛5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ہوائی میں5 اعشاریہ 7 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہوائی میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جن کی شدت5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آتش فشاں پھٹنے کے بعد گھنٹوں سے لاوا نکل رہا ہے اور زلزلے کے جھوٹے بڑے کئی جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :