چین ، مسافر وین دریا میں جا گری، 8 افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) چین میں ایک گاڑی دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ کانگوو کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ لاپتہ ہونے والے شہری کی تلاش کے لئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں ۔ ۔