مقبوضہ کشمیر : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ بھارتی فوجی ہلاک

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے ایک سپیشل پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بندوق برداروں نے ایس پی او پر ضلع کے علاقے رحمو میں فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

اس کو پلوامہ کے ضلعی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔ بھارتی فوج اور پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لیے آپریش شروع کیا۔ ادھر نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کے علاقے شاہ گنڈ میں بھی آج ایک شحض اور اس کے بھتیجے کو ہلاک کردیا۔