مسابقتی کمیشن کا بیٹری بنانے والی 5کمپنیوں پر 10لاکھ فی کمپنی جرمانہ عائد

ہفتہ مئی 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) مسابقتی کمیشن پاکستان نے بیٹری بنانے والی 5کمپنیوں پر دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بیٹری بنانے والی بہت سی کمپنیاں اپنی تیزاب اور بغیر تیزا ب والی بیٹریوں پر اور اس کے تشہیری مواد بشمول پیکیجنگ اور گارنٹی کارڈ پربیٹری کے مٹیریل سے متعلق اہم معلومات جیسا کہ بیٹری کی صلاحیت ، خصوصیت، استعمال کی موزونیت اورمعیار کا اظہار نہ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :