بڑے مقصد کیلئے ایک ہوئے ہیں، ایم کیوایم میںاختلافات کوختم کرینگے ،فاروق ستار

نفرت کاخاتمہ عدل اورانصاف کے ذریعے ہی ممکن ہے ، 22اگست کے بعدہم پرمقدمات قائم کرنازیادتی ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستارنے کہاہے کہ بڑے مقصد کے لیے ایک ہوئے ہیں، ایم کیوایم میںاختلافات کوختم کرینگے ،نفرت کاخاتمہ عدل اورانصاف کے ذریعے ہی ممکن ہے ،کراچی میںانسداددہشت کی خصوصی عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستارکاکہناتھاکہ 22اگست کے بعدہم پرمقدمات قائم کرنازیادتی ہے ،23اگست کوہم نے جولائحہ عمل طے کیااس کے بعدہم پرمقدمات قائم نہیں ہونے چاہیے تھے ،انہوںنے کہاکہ سندھ کے جاگیرداروںکوکراچی کونہیں لوٹنے دیں گے شہرسے لوٹ مارکرکے پیسہ ہڑپ کرلیاجاتاہے ،جبکہ اندرون سندھ بھی کچھ نہیں کیاگیاتووہ پیسہ کہاںجاتاہے ۔

جاگیرداروںاوروڈیروںکوان کے عزائم میںکامیاب نہیں ہونے دیںگے ،انہوںنے کہاکہ ہماراعوام سے وعدہ ہے کہ ہم پڑھی لکھی صاف ستھری عدم تشددپرمبنی ایم کیوایم قائم کریں گے ،ہم عظیم تریکجہتی اوراتحادکے لیے کام کریں گے ،انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے تھرمیںایئرپورٹ بنانے کوترجیح دی ہے مگرکراچی اورسندھ کے دیگرعلاقوںکوبجلی دیناان کی ترجیح میں نہیںوفاقی حکومت کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،اورکراچی سمیت سندھ کے اکثرشہروںمیں بجلی کابحران بدستورجاری ہے ،حکومت سندھ نے صوبے میں کوئی پاورپلانٹ نہیں لگایا،کے الیکٹرک نے ابھی تک اپنے قبلہ کودرست نہیں کیاہم نے جومظاہرے کیئے تھے توتین دن کاالٹی میٹم دیاتھا۔

(جاری ہے)

توتین دن میںوفاقی حکومت نے گیس کی فراہمی کوبحال کردیا،گیس کی فراہمی کے بعدبن قاسم کے پاورپلانٹ کی مینٹنس رکھی جاتی توپاورپلانٹ بند نہ ہوتا،کے الیکٹرک کی کوئی بھی تاویل اب کراچی کی عوام سننے کوتیارنہیں ہیں،کے الیکٹرک کراچی کے صارفین سے جوپیسے کمارہی ہے ۔اب کے الیکٹرک کواپنے منافع میں سے پلانٹ کوفعال کرناہوگا،اوروہ پیسہ بجلی کے صارفین پرلگاناہوگا،دوسری جانب ایم کیوایم بہادرآبادگروپ کے رہنماء عامرخان نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک تھی اورایک ہی رہے گی ،ایم کیوایم جہاںکھڑی تھی ،اب بھی وہیںپرکھڑی ہوگی ۔#