ساہیوال،ڈاکو جہاز گرائونڈ کے دوکاندار محمد ابرارسے نقدی 58ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار

ہفتہ مئی 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) جہاز گرائونڈ کے ایک دوکاندار محمد ابرار کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔ڈاکو نقدی 58ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد ابرار دوکاندار شہر سے واپس اپنی مو ٹر سائیکل نمبر 140/5200۔ایس ایل این پر جا رہے تھے کہ راستہ میں پستول دکھا کر دو ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر 58ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ 392اور397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ڈاکوئو ں کا سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :