دراز اور ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول 9 اور 10 مئی 2018ء کو شروع ہوگا

دراز ایپ اور ویب سائیٹ پر ایچ بی ایل کارڈ ہولڈرز کیلئے 70 فیصد تک رعایت ہوگی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) آن لائن شاپنگ پورٹل Daraz.pk نے ایچ بی ایل کے ساتھ ایک مرتبہ پھر شراکت داری کرتے ہوئے دو روزہ میگا سیل ایونٹ ’’ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول‘‘ کا اعلان کیا ہے جو 9 سے 10 مئی 2018ء تک جاری رہے گا۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس میگا ایونٹ کے دوران ایچ بی ایل کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو 70 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی۔

ایچ بی ایل پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا کمرشل بینک ہے جبکہ دراز سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ایپلی کیشن اور سائیٹ ہے جو 24 گھنٹے صارفین کی ضروری خریداری کیلئے دستیاب رہتی ہے۔ ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول ایچ بی ایل اور Daraz.pk کو ایک میگا سیل ایونٹ کے تحت اکٹھا کرتا ہے تاکہ صارفین کو خریداری کا ایک یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

Daraz.pk کے مارکیٹنگ ہیڈ مہدی رضا نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے مداحوں اور ایچ بی ایل کارڈ ہولڈرز کو ایچ بی ایل شاپنگ فیسٹیول فراہم کرنے پر فنانس کی دنیا کے مایہ ناز لیڈر کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔

صارف پر توجہ مرکوز کرنے والے پاکستان کے قابل فخر ادارے کے طور پر ہم ایچ بی ایل کے ساتھ ایک مشترکہ مقصد کا تبادلہ کر رہے ہیں اور فیسٹیول کیلئے اپنے مداحوں کو مدعو کرتے ہیں۔ شاپنگ فیسٹیول کے دوران ایچ بی ایل محدود وقت کے لئے صرف مخصوص ڈیلز جاری کرے گا۔ ایچ بی ایل کے کارڈ ہولڈرز ایچ بی ایل کی ان خصوصی ڈیلز پر 70 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

خریدار خصوصی رعایت پر فلیش سیل کے اعلانات کے لمحات کی توقع کر سکتے ہیں۔ فلیش سیل کے دوران یہ اشیاء فوری طور پر فروخت ہو سکتی ہیں لہذا صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مایوسی سے بچنے کے لئے فوری طور پر خریداری میں حصہ لیں۔ ایچ بی ایل میگا ڈیلز میں خصوصی رعایت منتخب اشیاء کی خریداری پر دستیاب ہے۔ ایچ بی ایل کی یہ میگا ڈیلز ایچ بی ایل کے کارڈ ہولڈرز کیلئے مخصوص ہیں اور پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر سٹاک ختم ہونے تک دستیاب ہوں گی۔

صارفین مرد و خواتین کی فیشن مصنوعات، گھریلو مصنوعات، موبائل فونز، گھریلو اشیاء، ٹی وی و آڈیو، ہیلتھ و بیوٹی اور سپورٹنگ اشیاء پر پر مناسب بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ مصنوعات پر موجودہ رعایت کے علاوہ ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو استعمال کرتے ہوئے میگا ڈیلز پر اضافی 30 فیصد کی رعایت حاصل کر سکیں گے جبکہ صارفین ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول کے دوران Daraz.pk پر اپنے کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے سائیٹ پر 15 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین کے تحفظ کے لئے ماسٹر کارڈ اور ویزا کی جانب سے ایچ بی ایل ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر تمام ٹرانزیکشن تھری ڈی سیکورٹی کے ساتھ محفوظ ہیں۔ صارفین کارڈ کے استعمال پر ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ایچ بی ایل کے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر وصول کریں گے۔ مذکورہ ٹائم پاسورڈ آن لائن ٹرانزیکشن ادائیگی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :