پی ٹی اے نے ٹیلی کام ٹاور شیئرنگ کمپنی میں سرمایہ کاری کی منظوری دیدی

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ایڈوٹکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (edotco PK) نے دائود ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ(DH Crop (کے 45فیصدکپیٹل شیئر کی منظوری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے حاصل کرلی ۔ ایڈوٹکو پاکستان ،ٹیلی کام سروسز کے بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے والی کمپنی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور ریگولیٹرکی جانب سے کیا گیا مثبت فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل ایجنڈے کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند ہے۔

اس منظوری کے تحت ایڈوٹکو پاکستان ، دیودار پرائیویٹ لمیٹڈ ((Deodar کے زیر اثر Jazz کے 13,000 ٹاورز کی ٹرازیکشن حاصل کر لے گا۔دیگر ریگولیٹری منظوریاں ابھی پی ٹی اے کی جانب سے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جن میں دیودار کے شیئر ہولڈنگ کے ڈھانچے میں تبدیلی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن سے فنڈز کا حصول شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :