پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں‘ملائیکہ خان

ہفتہ مئی 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ماڈل ملائیکہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہیں‘ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کومنواکروطن کانام روشن کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ملائیکہ خان نے کہا کہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں۔اداکاری میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں گی جب میرے کمرشلزآن ائیر ہوں گے میں نے مختلف کمپنیوں کے کمرشلزریکارڈکرائے ہیں جنہیں بہت جلدٹی وی سے نشرکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :