سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے‘ نگار چوہدری

ہفتہ مئی 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نگار چوہدری نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :