ہندی میڈم ’’صبا قمر‘‘کی ہندوستان کے ڈریس ڈیزائنر رمپل ہرپیت کا جوڑا پہن کر ریمپ پر واک

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے ہندوستان کے ڈریس ڈیزائنر رمپل ہرپیت کا جوڑا پہن کر واک کی۔

(جاری ہے)

صبا سنہرے رنگ کے کامدار جوڑے میں دلہن کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔رمپل ہرپیت کا شمار بالی وڈ کے مشہور ڈریس ڈیزائنروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم پدماوت کیلئے بھی جوڑے تیار کئے تھے اور جنہیں بے حد پسند کیاگیاتھا۔